پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک میں مختلف آسامیاں خالی ہیں جن پر درخواست دینے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ملازمت حاصل کرنے کا نادر موقع ہے، بینک میں مختلف آسامیاں خالی ہیں، جن پر خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کے اہم ترین مالیاتی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں مختلف شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے وقتاً فوقتاً ملازمتوں کے مواقع سامنے آتے رہتے ہیں ، حالیہ بھرتیاں ان افراد کے لیے بھی سنہری موقع ہیں جو مرکزی بینک کے مختلف شعبوں میں اپنے کیریئر کا آغاز یا اسے مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
مختلف شعبوں میں آسامیوں کا اعلان
مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم، اکنامک اینالسٹس ٹریننگ اسکیم اور راست پیمنٹ پاکستان کے شعبوں میں مختلف پوسٹوں پر درخواستیں مطلوب ہیں۔
ان آسامیوں کے لیے متعلقہ شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ، ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل متعلقہ پوسٹ کی اہلیت اور دیگر شرائط کو اچھی طرح دیکھ لیں تاکہ درخواست دیتے وقت کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ
خواہشمند مرد وخواتین اپنی درخواستیں 14 ستمبر تک ارسال کر سکتے ہیں اس ضمن میں امیدواروں کو چاہیے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے درخواست دینے کا عمل مکمل کرلیں۔
جاب کی تفصیلات، اہلیت، درخواست دینے کا طریقہ کار کی تفصیلات جاننے کے لیے https://www.sbp.org.pk/careers پر کلک کریں۔
ملازمت کی تلاش میں مصروف افراد کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، خصوصاً وہ امیدوار جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان جیسے بڑے مالیاتی ادارے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔