اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث جمعرات 10 ستمبر کے لیے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق مقررہ شیڈول کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اسلام آباد کے علاقے
اسلام آباد سرکل کے وحید آباد، کھنہ ڈاک، برما، یو سی 2، رحمان انکلیو اور غوری گارڈن میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،علی پور فیڈر پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک جبکہ سروس روڈ، سواں، ہائی وے، ضیاء مسجد اور اقبال ٹاؤن فیڈرز پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔
راولپنڈی کینٹ،راولپنڈی سٹی
راولپنڈی کینٹ سرکل کے مورات، کوہالہ اور فاطمہ جناح فیڈرز پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی،راولپنڈی سٹی سرکل میں النور کالونی، قدیر روڈ، کے آر ایل اور اے ایف او ایس ایچ فیڈرز پر صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔
کمپلیکس، جھنگی، پی اینڈ ٹی وانی، اظہر آباد، سی ڈبلیو او، عامر حمزہ، ایچ پی ٹی، آفیسر کالونی، آئی-14/3، لکھو روڈ، رینج روڈ، سیہام، چک را اور ڈی کے سلیمان فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
راولپنڈی کے علاقے
فضائیہ، ملت آباد، چیئرنگ کراس، ڈی کے چودھریاں، پشاور روڈ، این آر سی اور عسکری 11 فیڈرز پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
اٹک سرکل
اٹک سرکل کے اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، قاضی آباد، پنڈ پریاں، ایم پی سی ایچ ایس بی 17، کیبنٹ، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشن صحت اور پسوال فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی،کرنل شیر خان اور خان آباد فیڈرز پر صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔
جہلم اور چکوال
جہلم سرکل کے پکھوال، جکر اور ایف 9 (چک دولت) فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی،چکوال سرکل کے کے ایس مائن فیڈر پر بھی صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
جی ایس او سرکل
جی ایس او سرکل میں 132 کے وی آئی ایس پی آر-پیرودھائی سرکٹ کے کنٹرولنگ سی بی E11Q1 پر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔
شام تک بندش
132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
آئیسکو کی وضاحت
آئیسکو انتظامیہ نے صارفین سے عارضی بجلی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام ضروری سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی سرگرمیوں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے سلسلے میں کیے جارہے ہیں،آئیسکو کے مطابق اگر متعلقہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے۔