گندم کے نرخ میں اضافے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جس سے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔فلور ملز نے مختلف اقسام کے آٹے کے نئے نرخ مقرر کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈھائی نمبر اور فائن آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 15 روپے اضافہ
فلور ملز کی جانب سے ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹا 145 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔
ریٹیل مارکیٹ میں یہی آٹا مزید مہنگا دستیاب ہے، جہاں اس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بنیادی خوراک کی قیمت بڑھنے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
فائن آٹا بھی مہنگا ہوگیا
فائن آٹے کے نرخ میں بھی 13 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نئے اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 175 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔