ہانیہ عامر نے اپنے گانے’پابلو‘ میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہانیہ عامر نے  اپنے گانے’پابلو‘ میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز کردیا۔

پنجابی ہپ ہاپ طرز کے اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ عامر نے صرف گلوکاری ہی نہیں کی بلکہ گانے کے بول خود لکھنے کے ساتھ اسے کمپوز بھی کیا ہے۔

’پابلو‘ میں ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین اور سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو بھی منفرد انداز میں جواب دیا ہے۔ گانے کے بول میں ان لوگوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو ان کی شخصیت اور انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’فیک‘ قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹن ٹروڈو کا سیاست کے بعد شوبز میں انٹری، بڑی کمپنی قائم کرلی

گانے کا آغاز مدھم پیانو کی دھن سے ہوتا ہے، تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کی موسیقی تیز رفتار پنجابی ہپ ہاپ میں تبدیل ہوجاتی ہے، جس سے گانے کو ایک الگ اور جارحانہ انداز ملتا ہے۔

ہانیہ عامر کے مداحوں کے لیے ’پابلو‘ اس لیے بھی خاص ہے کہ اداکاری کے بعد انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک نیا رخ بھی سامنے رکھا ہے۔ یوں ہانیہ عامر نے شوبز میں اپنی اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں بھی باقاعدہ انٹری دے دی ہے۔

editor

Related Articles