ایپل کا پاکستانی صارفین کیلئے بڑا تحفہ، آئی کلاوڈ پلس جلد دستیاب

ایپل کا پاکستانی صارفین کیلئے بڑا تحفہ، آئی کلاوڈ پلس جلد دستیاب

پاکستانی آئی فون صارفین کیلئے ایپل کی جانب سے بڑی خبر سامنے آگئی۔ کمپنی پاکستان میں آئی کلاوڈ پلس سروس متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے ماہانہ پلان 200 روپے سے شروع ہوں گے اور 12 ٹیرا بائٹ تک اسٹوریج فراہم کی جائے گی۔

ایپل کی آفیشل آئی کلاوڈ پلس  ویب سائٹ پر پاکستان کیلئے قیمتیں ظاہر کردی گئی ہیں، تاہم سروس کو فی الحال ’جلد آ رہا ہے‘  قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ابھی پاکستان میں لانچ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

200 روپے کے پلان میں کیا ملے گا؟

پاکستان میں آئی کلاوڈ پلس  کا ابتدائی 50 جی بی پلان ماہانہ 200 روپے میں دستیاب ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پلان کے ساتھ صارفین کو صرف اضافی کلاؤڈ اسٹوریج ہی نہیں بلکہ ایپل ٹی وی  اورایپل آرکیڈ  بھی بغیر اضافی فیس کے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمرجنسی میں نیٹ ورک کے بغیر بھی مدد، آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت

اس کے علاوہ آئی کلاوڈ پلس میں پرائیویسی اور سیکیورٹی کے کئی فیچرز بھی شامل ہیں، جن میں ہائیڈ مائی آئی میل ،آئی کلاوڈ پرائیوٹ ریلے،اور  ای میل ڈومین کسٹم قابل ذکر ہیں۔ صارفین کو ایپل ان وائٹس، ہوم کیٹ سیکیور ویڈیو، اور فیملی شیئرنگ کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

آئی کلاوڈ پلس کے تمام پلانز کی قیمت

پاکستان میں 50 جی بی آئی کلاوڈ پلس پلان کی ماہانہ قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 200 جی بی پلان 800 روپے، 2 ٹیرا بائٹ پلان 2 ہزار 500 روپے، 6 ٹیرا بائٹ پلان 8 ہزار 900 روپے اور 12 ٹیرا بائٹ پلان 17 ہزار 900 روپے ماہانہ میں دستیاب ہوگا۔ البتہ 5 جی بی آئی کلا وڈ اسٹوریج پہلے کی طرح مفت رہے گی۔ آئی کلاوڈ کے صارفین کیلئے سب سے بڑی سہولت  ایپل ٹی وی اور ایپل آرکیڈ کی شمولیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائنس فکشن سے حقیقت تک، اے آئی کیلئے کِل سوئچ کا منصوبہ سامنے آگیا

ایپل ٹی وی کے ذریعے صارفین ایپل کی اصل فلمیں اور ڈرامہ سیریز دیکھ سکیں گے جبکہ ایپل آرکیڈ پر سیکڑوں گیمز دستیاب ہوں گی۔ ان گیمز میں اشتہارات اور اضافی خریداری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف 200 روپے ماہانہ کے بنیادی آئی کلاوڈ پلس پلان کے ساتھ بھی صارفین کو ایپل ٹی وی اور ایپل آرکیڈ تک رسائی حاصل ہوگی۔

5 اضافی افراد کے ساتھ سبسکرپشن شیئر کرنے کی سہولت

ایپل کے مطابق ہر ادا شدہ آئی  کلاوڈ پلس پلان کو خاندان کے مزید پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اس سہولت میں اسٹوریج،ایپل ٹی وی اور ایپل آرکیڈسب شامل ہوں گے، تاہم ہر فرد کی ذاتی فائلیں، ترجیحات اور سفارشات الگ رہیں گی۔

ایپل نے پاکستان کیلئےآئی کلاوڈ پلس کو فی الحال ’’ جلد آرہا ہے‘‘قرار دیا ہے۔ کمپنی نے لانچ کی حتمی تاریخ نہیں بتائی اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ قیمتیں اور دستیاب فیچرز مختلف ممالک میں مختلف ہوسکتے ہیں۔

editor

Related Articles