6 سال بعد سیلین ڈیون کی اسٹیج پر شاندار واپسی

6 سال بعد سیلین ڈیون کی اسٹیج پر شاندار واپسی

دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے تقریباً 6 سال بعد پیرس میں مکمل لائیو کنسرٹ کے ذریعے اسٹیج پر شاندار واپسی کرلی۔

58 سالہ گلوکارہ نے پیرس میں 30 ہزار سے زائد مداحوں کے سامنے پرفارم کیا اور اپنے مشہور گانوں سمیت مجموعی طور پر 25 گانے پیش کیے۔ کنسرٹ کے دوران سیلین ڈیون نے اپنا دنیا بھر میں مقبول گانا ”مائی ہارٹ ول گو آن ‘‘بھی پیش کیا، جس پر شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔  طویل عرصے بعد اسٹیج پر واپسی اور مداحوں کی جانب سے ملنے والے زبردست استقبال نے گلوکارہ کو جذباتی کردیا۔ شائقین کی محبت دیکھ کر سیلین ڈیون کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:صبا فیصل کون ہیں؟ فریال گوہر کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

سیلین ڈیون گزشتہ کئی برسوں سے صحت کے مسائل کے باعث موسیقی کی دنیا سے دور تھیں۔ انہیں اسٹیف پرسن سنڈروم نامی ایک نایاب اعصابی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے باعث ان کے جسم کے پٹھوں میں شدید اکڑاؤ اور اینٹھن پیدا ہوتی تھی۔

اس بیماری نے ان کی روزمرہ زندگی کے ساتھ ساتھ گائیکی کو بھی شدید متاثر کیا اور انہیں اسٹیج سے طویل وقفہ لینا پڑا۔ن اب 6 سال بعد ہزاروں مداحوں کے سامنے مکمل لائیو کنسرٹ کرنا سیلین ڈیون کے شاندار کیریئر میں ایک اہم لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کی واپسی پر مداحوں نے بھی بھرپور محبت کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر سیلین ڈیون کی پرفارمنس اور جذباتی لمحات کی ویڈیوز تیزی سے شیئر ہونے لگیں۔ سیلین ڈیون کی یہ واپسی صرف ایک کنسرٹ نہیں بلکہ ایک طویل مشکل دور کے بعد موسیقی کے اسٹیج پر دوبارہ قدم رکھنے کی کہانی بن گئی ہے۔

editor

Related Articles