بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایک مختصر سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جس میں انسانی خواہشات اور خوشی کے درمیان تعلق پر سوال اٹھایا گیا ہے۔
سلمان خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک معنی خیز اقتباس کے ذریعے انسان کی بدلتی خواہشات اور توقعات کو بیان کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں لکھا تھا’جب تھوڑا ملا تو خوش تھا، اب زیادہ ملا تو دکھی کیوں؟ جو چاہیے تھا کل مجھے، آج ملا تو ضروری کیوں؟‘
سلمان خان نے یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اسے کسی خاص واقعے یا شخصیت سے منسلک کیا۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کے مختلف مطلب نکالتے نظر آئے۔
اس پیغام کا بنیادی خیال انسانی فطرت میں موجود بدلتی توقعات سے متعلق ہے۔ انسان بعض اوقات کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے بے حد خواہش مند ہوتا ہے، لیکن جب وہ چیز مل جاتی ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ وہی چیز معمولی محسوس ہونے لگتی ہے۔
سلمان خان کی پوسٹ نے اسی سوال کو نمایاں کیا کہ کیا زیادہ چیزیں حاصل کرنا واقعی انسان کو زیادہ خوشی دے سکتا ہے یا خواہشات بڑھنے کے ساتھ بے اطمینانی بھی بڑھتی جاتی ہے؟ دوسری جانب سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات میں بھی مصروف ہیں اور ستمبر کے آغاز میں نشر ہونے والے بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔