اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے، جن میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، توانائی کی بلاتعطل فراہمی، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد ذریعہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور

دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر طے پایا کہ اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کریں گے۔

Related Articles