نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع ہوئی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Foreign Minister of Iran, H.E. Seyed Abbas Araghchi @Araghchi, on the sidelines of the 81st Session of the UN General Assembly in New York.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 24, 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی گوئٹے مالا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
قبل ازیں دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک-گوئٹے مالا کے دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ روابط اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی سطح پر باقاعدہ رابطے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور گوئٹے مالا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ایک اہم معاہدے پر بھی باضابطہ دستخط کیے گئے۔
یاد رہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں اور مختلف اعلیٰ سطحی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے.
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آٹھ دہائیوں سے ایسا فورم ہے جہاں دنیا بھر کے ممالک جنگ اور امن، ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق سمیت اپنے دور کے اہم ترین مسائل پر بحث کے لیے اکٹھے ہوتے آئے ہیں۔