لانگ مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے،ہسپتال منتقل،ڈاکٹروں کا آرام کامشورہ

لانگ مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے،ہسپتال منتقل،ڈاکٹروں کا آرام کامشورہ

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی،علی امین گنڈاپور کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال لے جایا گیا ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور کا چند روز قبل آپریشن ہوا تھا، آپریشن کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی، جس کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران ان کی طبیعت کا جائزہ لیا اور ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

مکمل آرام کا مشورہ

 میڈیا رپورٹس طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا، طبیعت کا جائزہ لینے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔علی امین گنڈاپورہسپتال میں کچھ وقت زیرِ نگرانی رہے، جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد مارچ کی تیاریاں جاری

علی امین گنڈاپور کی طبیعت ایسے وقت میں ناساز ہوئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج اور مارچ کے حوالے سے رابطے اور مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 سیاسی سرگرمی متاثر ہوگی؟

علی امین گنڈاپور کی حالیہ طبیعت خرابی کے باعث ان کی آئندہ سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ اسلام آباد مارچ میں شرکت کے حوالے سے بھی سوالات پیدا ہوگئے ہیں، تاہم ہسپتال سے گھر منتقل کیے جانے کے بعد ان کی آئندہ سرگرمیوں سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں،فی الحال ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ ان کی صحت کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

editor

Related Articles