وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان سے ملک میں افراتفری اور تباہی پیدا کرنے کے ارادے کا تاثر ملتا ہے۔
عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس‘ پر جاری بیان میں جنید اکبر کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے رہنما پُرامن احتجاج کے بجائے تشدد اور خونریزی کی طرف جانے کی بات کر رہے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کی جان و مال، روزگار اور معمولاتِ زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت احتجاج کے معاملے پر اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے اور اسلام آباد میں ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے قانون کی خلاف ورزی یا شہریوں کی زندگی متاثر ہوان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی دباؤ کے تحت مطالبات تسلیم نہیں کرے گی اور قانون سب کے لیے یکساں طور پر نافذ ہوگا۔
This shows their intention to create chaos and destruction. They dont believe in peaceful protests and they will resort to violence and bloodshed. Its our responsibility as the Government to protect the lives and livelihoods of our people. Their call for protest is illegal and we… https://t.co/lHtBMT3vfe
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 20, 2026


