گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر ہے، گورننس ختم ہوگئی ہے اور صوبائی حکومت کی پالیسی صوبے کو مزید تباہ کر رہی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد اعوان کی عیادت کی۔
اے این ایف اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد اعوان حیات آباد کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر بھی گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ موجود تھے۔