معروف صحافی تجزیہ کار اور صدارتی مشیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی مجموعی آبادی تقریباً 58 لاکھ ہے، یہاں صرف اشرافیہ نہیں بلکہ اکثریت غریب، دہاڑی دار اور محنت کش عوام کی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد شہر کی آبادی 12 لاکھ کے قریب ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت کے زیرِ نگرانی کل آبادی تقریباً 24 لاکھ ہے۔
راولپنڈی کی آبادی
انہوں نے کہا کہ جڑواں شہر راولپنڈی کی آبادی 34 لاکھ کے قریب ہے، اس طرح دونوں جڑواں شہروں کی مجموعی آبادی تقریباً 58 لاکھ بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی چیمپنئز ٹرافی رکوانے کیلئے کیا کرنےجارہی ہے؟مرتضی سولنگی کا بڑا دعویٰ
غریب عوام کی اکثریت
صدارتی ترجمان کے مطابق ان دونوں جڑواں شہروں کی آبادی کئی ملکوں کی آبادی سے زیادہ ہے، یہاں صرف اشرافیہ نہیں رہتی بلکہ اکثریت غریب عوام کی ہے جو دہاڑی دار اور محنت کش ہیں۔
سیاسی گروہوں کو تنبیہ
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی جماعت اور کسی سیاسی گروہ کو ان کی زندگیاں تہہ و بالا کرنے کا اختیار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جو اس شہر کی آبادی کی معمول کی زندگی کو کسی نعرے یا آدرش کے نام پر تاراج کرنے کی کوشش کرے گا، وہ اس شہر کے عوام کی مستقل دشمنی مول لے گا۔
بنیادی حقوق کا ذکر
صدارتی ترجمان نے کہا کہ جو جماعت، گروہ اور فرد ان شہروں کے باسیوں کے بنیادی حقوق، بشمول حقِ روزگار، حقِ تعلیم، حقِ صحت اور حقِ نقل و حرکت کے لیے کھڑا ہوگا، وہ جڑواں شہروں کے عوام کے دلوں میں مستقل سکونت اختیار کرے گا۔
اسلام آباد شہر کی آبادی بارہ لاکھ کے قریب ہے۔ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے زیر نگرانی کل آبادی چوبیس لاکھ کے قریب ہے۔ جڑواں شہر راولپنڈی کی آبادی چونتیس لاکھ کے قریب ہے۔ دونوں جڑواں شہروں کی کل آبادی اس طرح اٹھاون لاکھ کے قریب ہے۔
ان دو جڑواں شہروں کی آبادی کئی ملکوں کی آبادی…— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 22, 2026


