فرانس کے سیکر ٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے پاکستان میں فرانس کے سفیر ژاں نوئل پوئریے کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
نکولس روش نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے میں فرانس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔