فیلڈ مارشل سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رحجانات پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رحجانات پر تبادلہ خیال

امریکی کمپنی POWERUS  کے وفد نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،POWERUS دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے حل فراہم کرنے والی امریکا میں قائم کمپنی ہے،کمپنی کے وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بدلتے رجحانات اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مختلف امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے ممکنہ مواقع بھی زیر غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد کو مضبوط بنانے میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت پر مبنی جدید حل کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دفاعی صلاحیتوں کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور نئی جدتوں کو اپنانا اہم ہے۔

ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں رابطوں اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا،ملاقات میں دفاعی ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل کے ممکنہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔

editor

Related Articles