پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ روما مائیکل اور اداکار شان بیگ کی شادی کے بعد تقریب کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر روما مائیکل نے شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی، جسے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
روما مائیکل نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’اس تاریخ کو محفوظ کرلیں، ہماری ہمیشہ ساتھ رہنے کی شروعات۔‘ ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں جوڑے کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اداکاراؤں لائبہ خان، حرا خان، منسا ملک اور ژالے سرحدی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی پوسٹ کو پسند کیا اور دل کی ایموجیز کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
شان بیگ اور روما مائیکل رواں سال جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے بعد شان بیگ نے روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے روما کو ’بیوی‘لکھتے ہوئے دل کی ایموجی شامل کی تھی۔
روما مائیکل نے بھی شان بیگ کی یہ پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ شادی کے بعد سے دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جبکہ شوبز شخصیات اور مداح مسلسل اس جوڑی کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔