چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا منفرد انداز اپنایا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عام طور پر سبزی فروش اپنی دکان کی جانب گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، کم قیمت یا خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہیں، لیکن اس چینی دکاندار نے ان سب سے ہٹ کر ایک دلچسپ طریقہ اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جیل سے دولہا بن کر باہر آیا خطرناک گینگسٹر،شادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ انداز خاص طور پر خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا تھا۔
تاہم اس کی انوکھی مارکیٹنگ صرف بازار تک محدود نہیں رہی۔ اسٹال پر میک اپ کے ساتھ سبزیاں فروخت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پہنچ گئی، جہاں صارفین اس دلچسپ انداز پر تبصرے کر رہے ہیں۔یوں گاہکوں کو متوجہ کرنے کی ایک منفرد کوشش نے دکاندار کو سوشل میڈیا پر بھی نمایاں کر دیا۔


