نادرا کا فیملی ٹوکن متعارف، خاندان کے تمام افراد کیلئے ون ونڈو سروس کا آغاز

نادرا کا فیملی ٹوکن متعارف، خاندان کے تمام افراد کیلئے ون ونڈو سروس کا آغاز

نادرا مراکز پر خاندان کے افراد کے لیے الگ الگ ٹوکن لینے کی زحمت ختم کردی گئی ہے ، اب ایک ہی فیملی ٹوکن کے ذریعے خاندان کے تمام افراد کی درخواستوں پر ایک ون ونڈو کاؤنٹر سے کارروائی کی جاسکے گی، جس سے شہریوں کا وقت اور محنت دونوں بچیں گے۔

ایک ہی ٹوکن پر پورے خاندان کی بیک وقت پراسیسنگ

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے مراکز پر آنے والے خاندانوں کے لیے یہ نئی سہولت متعارف کرائی ہے ،  اس کا مقصد ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے شناختی دستاویزات سے متعلق امور کو آسان اور کم وقت میں مکمل کرنا ہے۔

اگر کوئی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نادرا مرکز کا رخ کرتا ہے تو اسے ہر فرد کے لیے الگ ٹوکن حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،  خاندان کے لیے ایک فیملی ٹوکن لیا جاسکے گا، جس کے بعد باری آنے پر تمام افراد کی متعلقہ درخواستوں پر ایک ہی ون ونڈو کاؤنٹر سے کارروائی کی جائے گی۔

 وقت اور محنت کی بچت

نادرا کے مطابق اس سہولت سے شہریوں کو مختلف کاؤنٹرز پر بار بار جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور خاندان کے تمام افراد کے معاملات ایک ہی کاؤنٹر پر نمٹائے جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا کیجانب سے عوام کیلئے بڑی سہولت، ویزا اور بائیومیٹرک تصدیق کا عمل اب اور بھی آسان

اس اقدام کے ذریعے خاندان کے متعدد افراد کی شناختی دستاویزات اور دیگر متعلقہ امور کی پراسیسنگ کو مزید آسان بنایا گیا ہے، جس سے شہریوں کو نادرا مراکز میں انتظار اور اضافی مراحل سے بھی نجات مل سکے گی۔

فیملی ٹوکن نادرا مرکز پہنچنے پر حاصل کیا جاسکے گا

شہری نادرا مرکز پہنچنے کے بعد فیملی ٹوکن حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی باری آنے پر خاندان کے افراد کی مطلوبہ خدمات ایک ہی ون ونڈو کاؤنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی بڑی سہولت، برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی شناختی کارڈ بنے گا

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ مرکز آنے کی صورت میں فیملی ٹوکن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید رہنمائی کے لیے نادرا کی ہیلپ لائن 1777 اور ویب سائٹ nadra.gov.pk سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

editor

Related Articles