ایشین گیمز والی بال میں پاکستان کا شاندار آغاز ،قازقستان کو1-3 سے شکست دیدی

ایشین گیمز والی بال میں پاکستان کا شاندار آغاز ،قازقستان کو1-3 سے شکست دیدی

پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹس 25-16 اور 25-22 سے جیتے، تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے کم بیک کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی حاصل کرکے میچ تین ایک سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی،پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین گیمز : اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینزسنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

واضح رہے ایشیائی کھیل 2026 جاپان کے ایچی اور ناگویا میں منعقد ہو رہے ہیں، یہ ایشیائی کھیلوں کا 20واں ایڈیشن ہے ،  اولمپکس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے کھیلوں کے مقابلے ایشین گیمز کو ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتا ہے جس میں 45 ممالک کے کھلاڑی 40 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔

editor

Related Articles