اپنے “انتقال ” کی خبر سن کر اعظم خان کا مزاحیہ ردعمل ، ویڈیو وائرل

اپنے “انتقال ” کی خبر سن کر اعظم خان کا مزاحیہ ردعمل ، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلی تو ان کی طرف سے پریشانی یا غصے کے بجائے  مزاح سے بھرپور جواب دیا جس کی  ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اعظم خان کو اپنے انتقال کی خبر سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس پر ان کا ردعمل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ہمراہ فیک نیوز پر ہنستے نظر آتے ہیں ، اس  موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ۔ ایک دن پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا۔

جعلی خبروں کا بڑھتا رجحان

معروف شخصیات کے بارے میں غلط خبریں اور جعلی ویڈیوز پھیلنا کوئی نیا مسئلہ نہیں رہا آج کل  مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیوز اور ایڈٹ کیے گئے کلپس نے اصل اور جعلی مواد میں فرق کرنا اور بھی مشکل کر دیا ہے ،  گزشتہ کچھ ماہ کے دوران پاکستانی شوبز اور دوسرے معروف افراد کے انتقال کی من گھڑت خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

اعظم خان کے کیریئر پر ایک نظر

28 سالہ اعظم خان نے آخری بار 6 جون 2024 کو امریکی شہر ڈیلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں امریکا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی،  وہ اب تک قومی ٹیم کی جانب سے 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں ان کے رنز کی مجموعی تعداد 88 ہے۔

قومی ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود اعظم خان ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف رہے،  2026 کی پاکستان سپر لیگ میں وہ کراچی کنگز کی طرف سے کھیلے،  فروری 2026 میں ہونے والی پہلی پی ایس ایل نیلامی میں کراچی کنگز نے انہیں 3.25 کروڑ روپے میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ اس ایونٹ میں انہوں نے راولپنڈی کے خلاف 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں :ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون بولر بن گئے

کراچی کنگز نے اگلے پی ایس ایل سیزن کے لیے بھی انہیں اپنے پاس رکھا ہے، اور 2026 کی نیلامی کے بعد جاری ہونے والے اسکواڈ میں ان کا نام شامل ہے۔

editor

Related Articles