خیبر پختونخوا کی صورتحال ناقابلِ برداشت، فیاض الحسن چوہان نے صدر اور وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

خیبر پختونخوا کی صورتحال ناقابلِ برداشت، فیاض الحسن چوہان نے صدر اور وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

سابق صوبائی وزیر فیض الحسن چوہان نے خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کی شدید کیفیات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے فوری اور سخت آئینی فیصلے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات اب ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکے ہیں اور صوبے میں جاری کھیل کی وجہ سے نہ صرف کے پی کے بلکہ پورا پاکستان شدید عدم استحکام اور بے چینی کا شکار ہو چکا ہے۔

ویڈیو پیغام میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے نااہل، کرپٹ، اور غیر سنجیدہ قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کی بدولت خطے میں ایک بار پھر طالبنائزیشن اور دہشت گردی کے پروان چڑھنے کے لیے راہ ہموار ہو رہی ہے۔ صوبے کے اندر جاری بدانتظامی کے اثرات تمام اضلاع اور بالخصوص وفاق کے امن پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کے نئے رولز جاری، توہین عدالت اور سزائے موت پر اہم قواعد سامنے آگئے

فیض الحسن چوہان نے پیغام میں اس بات پر زور کہ روزانہ کی بنیاد پر ہمارے جری جوان، فوجی افسران، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور بے گناہ شہری شہید ہو رہے ہیں۔ ملک کے محافظوں اور عوام کی اس طرح مسلسل قربانیاں ضائع نہیں ہونی چاہئیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس ناگفتہ بہ صورتحال کا حتمی سدِباب کیا جائے۔

صوبائی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم پر زور دیا گیا کہ وہ کسی بھی ممکنہ آئینی اور قانونی طریقہ کار کو استعمال میں لاتے ہوئے اس بحران سے نجات دلائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اب مزید تاخیر کے بغیر اس معاملے کو نمٹائیں اور ملک میں قائم انتشار اور بے یقینی کی فضاکو ختم کر کے پائیدار امن کی بحالی ممکن بنائیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles