واٹس ایپ کے نئے پیرنٹل ٹول کیا ہیں اور والدین کو کیا اختیار ملے گا؟

واٹس ایپ کے نئے پیرنٹل ٹول کیا ہیں اور والدین کو کیا اختیار ملے گا؟

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کی حفاظت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں ،  ان کا مقصد بچوں کو ان کی عمر کے مطابق محفوظ تجربہ دینا ہے، اور والدین کو پہلے سے زیادہ اختیار ملنے والا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس ٹول کے حوالے سے  ایک بات واضح ہے کہ والدین بچوں کے پیغامات نہیں پڑھ سکیں گے۔

والدین کو کیا اختیارات حاصل ہونگے ؟

نئے ٹولز کے ذریعے والدین بچے کے اکاؤنٹ سے متعلق کئی چیزیں خود طے کر سکیں گے،  مثال کے طور پر جب بچہ کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوگا یا اسے چھوڑے گا تو والدین کو فوراً نوٹیفکیشن ملے گا۔

 اس کے علاوہ وہ بچے کے اکاؤنٹ میں ڈیٹا کی ترجیحات بھی کنٹرول کر سکیں گے۔

والدین یہ بھی طے کر سکیں گے کہ بچہ واٹس ایپ چینلز استعمال کر سکتا ہے یا نہیں, اسی طرح میٹا اے آئی کے لیے بچوں کی سیٹنگز بھی والدین کے ہاتھ میں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایکس نے کانٹیننٹ کریئیٹرز کیلئے آمدنی کا نیا نظام متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم سہولت پن کوڈ کی بھی دی جائے گی جس میں  والدین اپنی سیٹ کی ہوئی سیٹنگز کو پن کوڈ سے لاک کر سکیں گے، تاکہ بچے انہیں خود تبدیل نہ کر سکیں ، یوں خودکار سیٹنگز پر والدین کا کنٹرول برقرار رہے گا۔

پیغامات اور کالز پرائیویٹ 

 واٹس ایپ نے  واضح کیا ہے کہ والدین کو بچوں کے بھیجے یا موصول ہونے والے پیغامات پڑھنے کا اختیار نہیں دیا جا رہا اور ان فیچرز کے باوجود بچوں کی چیٹس اور کالز پرائیویٹ رہیں گی اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بدستور موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ ویڈیوز اب دگنی اسپیڈ پر، صارفین کیلئے بڑی اپڈیٹ آگئی

واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب مختلف حکومتیں ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بچوں کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کرنے کا دباؤ ڈال رہی ہیں۔

دستیابی کب ہوگی ؟

یہ ٹولز آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔

editor

Related Articles