فیول سبسڈی اسکیم ، 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے مستقبل کے لیے بڑااعلان کر دیا

فیول سبسڈی اسکیم ، 75 لاکھ سے  زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے مستقبل کے لیے بڑااعلان کر دیا

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں اب تک 75 لاکھ سے زائد شہری فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حکام نے اسکیم پر عملدرآمد، شہریوں کی رجسٹریشن اور سبسڈی کے استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

84 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

ان میں سے 75 لاکھ سے زائد شہری اسکیم سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی فیول سبسڈی کے آسان حصول کیلئے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت نے یہ اسکیم پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے شروع کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے تناظر میں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے اسکیم پر عملدرآمد میں حکومتی اداروں کے باہمی تعاون کو بھی سراہا۔

ایک کروڑ 3 لاکھ ٹوکن استعمال

اجلاس میں بتایا گیا کہ پیٹرول سبسڈی کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں۔

ان میں سے ایک کروڑ 3 لاکھ ٹوکن استعمال ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق اسکیم 15 ستمبر سے شروع ہوئی تھی اور اب تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔

پہلی اور دوسری مرتبہ فیول سبسڈی حاصل کرنے والے شہری اگلے ہفتے کی سبسڈی بھی حاصل کرسکیں گے۔

اس پیش رفت کو اسکیم کے ابتدائی مرحلے میں شہریوں کی جانب سے نمایاں استعمال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

حکام نے وزیراعظم کو رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول سے متعلق جاری عمل سے بھی آگاہ کیا۔

ڈیٹا مستقبل میں بھی استعمال ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیول سبسڈی اسکیم کے ذریعے تیار ہونے والا مستحکم ڈیٹا بیس مستقبل میں بھی شہریوں کی معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے اسکیم کو حکومتی اداروں کے مربوط تعاون کی مثال قرار دیا۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وفاقی وزرا، متعلقہ اداروں اور وفاقی و صوبائی حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتی اداروں کے درمیان تعاون سے اسکیم پر عملدرآمد ممکن ہوا ہے۔

24 گھنٹے کال سینٹر فعال

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں اور پیٹرول پمپس مالکان کی رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے فعال کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کا پبلک افیئرز یونٹ اور عوامی نمائندے بھی شہریوں کی رجسٹریشن میں معاونت کررہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے معاملے پر حکومت کی مشاورت تیز، ایاز صادق  کی وزیر اعظم سےملاقات ،اہم بریفنگ دی

حکومت کی جانب سے فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن اور سبسڈی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق اسکیم سے متعلق شہریوں اور پیٹرول پمپس مالکان کے مسائل کے حل کے لیے رابطے کا نظام بھی فعال ہے۔

کم آمدن طبقے کیلئے ریلیف

وزیراعظم نے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کے تناظر میں کم آمدن اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اسکیم کے تحت شہریوں تک سبسڈی کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

فیول سبسڈی اسکیم کے اعدادوشمار کے مطابق رجسٹرڈ افراد اور استعمال کیے گئے ٹوکنز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت اب اس ڈیٹا کو مستقبل میں شہریوں کے لیے معاونت کے دیگر اقدامات میں استعمال کرنے کی بات کررہی ہے۔

editor

Related Articles