ایپل نے اپنے وائرلیس ایئربڈز5 کی مرمت کے حوالے سے معمولی لیکن اہم بہتری متعارف کرادی ہے۔
ٹیکنالوجی کی مرمت اور مصنوعات کے تجزیے کے لیے مشہور ادارےآئی فکس ایٹ کی نئی ٹیر ڈاؤن رپورٹ کے مطابق ائیربڈز5 میں بیٹری کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے تبدیل کرنے کا ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔
بیٹری کنکشن میں بڑی تبدیلی
ائیربڈ5 میں ایپل نے دوبارہ ایسے بیٹری کنٹیکٹس استعمال کیے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر الگ کرنا نسبتاً آسان ہے۔ پچھلی نسلوں میں بیٹری کنکشن زیادہ مضبوطی سے چپکائے جاتے تھے، جس کی وجہ سے بیٹری تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا تھا۔ وائرلیس ایئربڈز میں بیٹری کا خراب ہونا عام مسائل میں شامل ہے، اس لیے بیٹری کو زیادہ قابل تبدیل بنانا ائیر بڈز 5 میں ایک اہم بہتری قرار دی جارہی ہے۔
تاہم ائیربڈ 5 کو مکمل طور پر آسانی سے مرمت ہونے والی ڈیوائس نہیں کہا جاسکتا۔ ایئربڈ کھولنے کے لیے مرمت کرنے والے کو اسے مضبوطی سے پکڑنا پڑتا ہے اور اوپری حصے کے اطراف یکساں حرارت دینی پڑتی ہے تاکہ اسے جوڑنے والی گوند نرم ہوسکے۔کیسنگ کھولنے کے بعد بھی بیٹری اضافی چپکنے والی پٹیوں کے ذریعے اپنی جگہ موجود ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ دائیں اور بائیں ائیربڈزمیں بیٹری کی پولیریٹی بھی مختلف ہے، اس لیے ایک ایئربڈ کی بیٹری دوسرے میں براہ راست استعمال نہیں کی جاسکتی۔
آئی فکس اٹ نے 2 میں سے 10 نمبر دیے
آئی فکس اٹ نے ائیربڈز 5 کو مرمت کے قابل ہونے کے اعتبار سے 2 میں سے 10 نمبر دیے ہیں۔ یہ اسکور اب بھی کافی کم ہے، تاہم پچھلی کئی نسلوں کے مقابلے میں بہتری ضرور ہے۔آئی فکس اٹ نے گزشتہ برسوں میں متعدد ائیر بڈزماڈلز کو مرمت کے اعتبار سے 0 میں سے 10 نمبر دیے تھے۔
ائیر بڈز5 کے بیشتر اندرونی حصے اب بھی آسانی سے کھولے یا تبدیل نہیں کیے جاسکتے، تاہم بیٹری کو نسبتاً زیادہ قابل تبدیل بنانا ایپل کے ڈیزائن میں ایک چھوٹی لیکن قابل ذکر تبدیلی ہے۔