سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، چاندی بھی سستی ہوگئی

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، چاندی بھی سستی ہوگئی

مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد ہی دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 56 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 522 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قبریں کھودنے والا پکڑا گیا، پولیس کو تلاشی کے دوران کیا ملا؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلی کا براہ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتا ہے، جبکہ ڈالر کی قدر، عالمی معاشی صورتحال، شرح سود اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خرید و فروخت بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر اثرانداز ہونے والے اہم عوامل میں شامل ہیں۔

صرافہ بازار کے مطابق موجودہ کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 4 لاکھ 36 ہزار روپے فی تولہ سے زائد کی سطح پر موجود ہے۔ شہریوں اور سرمایہ کاروں کی نظریں آئندہ کاروباری سیشن میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کے رجحان پر مرکوز ہیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles