علیزے شاہ کی پوسٹ، شاہویر کادوانی کے ڈیبیو سے جوڑ دی گئی

علیزے شاہ کی پوسٹ، شاہویر کادوانی کے ڈیبیو سے جوڑ دی گئی

معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جسے سوشل میڈیا پر پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے شاہویر کادوانی کے ڈرامہ انڈسٹری میں حالیہ ڈیبیو سے جوڑا جا رہا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کی، جس میں ایک جانب رنبیر کپور کی تصویر کے ساتھ ’بالی ووڈ نیپو کڈز‘ جبکہ دوسری جانب ایک کارٹون نما تصویر کے ساتھ ’پاکستانی نیپو کڈز‘ لکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پوجا ڈاڈلانی شاہ رخ خان سے ماہانہ کتنی تنخواہ لیتی ہیں؟

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کسی شخص کا براہ راست نام نہیں لیا، تاہم شاہویر کادوانی کے حالیہ ڈیبیو کے تناظر میں سوشل میڈیا صارفین نے اسے مبینہ طنزیہ اشارہ قرار دیا۔ علیزے شاہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ دیگر نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے اداکار کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور خود کو ثابت کرنے کیلئے وقت دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے شاہویر کادوانی کا نام لے کر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے پوسٹ کو ان کے ڈیبیو سے جوڑنا سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔

editor

Related Articles