زینب چوٹانی کی پیرس میں انٹری، پاکستانی فیشن عالمی سطح پر متعارف

زینب چوٹانی کی پیرس میں انٹری، پاکستانی فیشن عالمی سطح پر متعارف

پاکستانی فیشن ڈیزائنر زینب چوٹانی نے پیرس میں اپنی کلیکشن پیش کرکے پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

یہ فیشن شو پیرس کے تاریخی مقام ہوٹل دے میزونز میں منعقد ہوا، جس کا اہتمام موڈا پروڈکشنز کے بین الاقوامی فیشن پروگرام کے تحت کیا گیا۔ زینب چوٹانی کے مطابق پیرس میں اپنی کلیکشن پیش کرنے کا مقصد صرف فیشن متعارف کرانا نہیں بلکہ یہ دکھانا بھی ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں اور شناخت کو کس حد تک وسعت دے سکتے ہیں۔

اس کلیکشن کی اسٹائلنگ میں پیرس میں مقیم ڈیزائنر صدف مالاٹیرے نے معاونت کی، جبکہ میوزک معروف پاکستانی بینڈ وائٹل سائنز سے وابستہ شاہی حسن نے ترتیب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکاری کے بعد مومنہ اقبال کی وی لاگنگ میں انٹری

اس شو کی تیاری کئی ماہ پہلے شروع ہوئی تھی۔ اس دوران ملبوسات کے ڈیزائن، نمونے تیار کرنے، فٹنگز، پروڈکشن، ویزوں اور سفر سمیت متعدد مراحل مکمل کیے گئے۔ اس کے علاوہ پوری ٹیم اور کلیکشن کو پاکستان سے پیرس پہنچانے کے انتظامات بھی کیے گئے۔

بین الاقوامی شو کی تیاریوں کے باوجود پاکستان میں زینب چوٹانی کا کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا۔ ان کے کام میں عروسی ملبوسات، پریٹ کلیکشن، لان، ریٹیل، ٹرنک شوز اور نمائشیں شامل ہیں، جنہیں بیک وقت سنبھالنا ایک بڑا انتظامی چیلنج تھا۔

زینب چوٹانی نے اس کامیابی کا سہرا اپنی پوری ٹیم کے سر باندھا اور پروڈکشن سے لے کر تعلقات عامہ تک تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی محنت کو سراہا، جنہوں نے اس بین الاقوامی منصوبے کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles