ہانیہ عامر کے رویے پر جیا علی کی کھری کھری باتیں، بولیں حدود کا خیال رکھیں

ہانیہ عامر کے رویے پر جیا علی کی کھری کھری باتیں، بولیں حدود کا خیال رکھیں

پاکستانی اداکارہ اور سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی حدود مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جیا علی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور بیوٹیشن کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے یوگا انسٹرکٹر کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔

اداکارہ اس وقت شوبز سے کچھ فاصلے پر ہیں۔ ان کے مطابق انہیں حالیہ عرصے میں پیش کیے جانے والے اسکرپٹس زیادہ متاثر نہیں کر رہے، اسی لیے وہ فی الحال اداکاری کے بجائے یوگا انسٹرکٹر کی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فضا علی کی سالگرہ پر شوہر اعجاز خان نے کیا کہا؟

حال ہی میں جیا علی نے ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درِ فشاں سلیم میں سے کسی ایک اداکارہ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔جیا علی نے درِ فشاں سلیم کے مقابلے میں ہانیہ عامر کو ترجیح دی، تاہم ان کے بارے میں تنقیدی رائے بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین اداکارہ ہیں، لیکن بعض معاملات میں وہ حد سے آگے نکل جاتی ہیں اور انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ جیا علی کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر پاکستان کا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور مناسب طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔

ہانیہ عامر نئی نسل کی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ڈراموں اور فلموں میں کامیابی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں فالوونگ ہے۔

editor

Related Articles