بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لئے اہم ہدایات جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لئے اہم ہدایات جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی انتظامیہ نے جعلی میسجز، واٹس ایپ اطلاعات اور دھوکے بازوں سے متعلق شہریوں کے لیے اہم معلوماتی انتباہ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر جعلی پیغامات بھیج کر شہریوں سے ان کے قومی شناختی کارڈ کی تصاویر، بینک یا ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جن کا بی آئی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پروگرام کی جانب سے کسی بھی قسم کی رقم، اہلیت یا دیگر معلومات سے متعلق تمام سرکاری پیغامات صرف 8171 کے تصدیق شدہ کوڈ سے بھیجے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

انتظامیہ کے مطابق واٹس ایپ یا کسی بھی ذاتی نمبر سے بھیجے گئے ایسے تمام میسجز، جن میں 75,600 روپے یا کسی دیگر رقم کی منظوری کا دعویٰ کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی فرنٹ اور بیک تصاویر مانگی جاتی ہیں، سراسر جعلی ہیں۔

شہریوں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر معروف نمبروں پر اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی، تصاویر یا کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

Related Articles