بلوچستان کے 30 ہزار نوجوان بیرون ملک جائیں گے، سرفراز بگٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

بلوچستان کے 30 ہزار نوجوان بیرون ملک جائیں گے، سرفراز بگٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے اجلاس میں 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیجنے کے پروگرام پر پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے مزید 25 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دینے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اداروں کی رجسٹریشن کے لیے قائم پورٹل نے کام شروع کردیا ہے، جس سے فنی تربیت کے نظام کو منظم بنانے میں مدد ملے گی۔

25 ہزار نوجوانوں کی فنی تربیت

اجلاس میں بلوچستان کے 25 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی مہارتیں سکھانے کے منصوبے کی منظوری سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے لیے درکار مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت کے مواقع حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریا جانے والے پاکستانی ہنر مندوں کے لے بڑی خوشخبری

بیرون ملک روزگار کے مواقع

اجلاس میں 30 ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر بیرون ملک بھیجنے کے پروگرام پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھانے پر زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ فنی تربیت کے پروگراموں کو محض اعدادوشمار تک محدود رکھنے کے بجائے نوجوانوں کو عملی طور پر روزگار کے قابل بنایا جائے۔

سست روی پر کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہداف کے حصول میں سست روی کا بھی نوٹس لیا گیا۔ اس حوالے سے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کو ہدایت کی گئی کہ نوجوانوں کی فنی تربیت کے منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے جاری اقدامات کے نتائج سامنے آسکیں۔

editor

Related Articles