شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے بخیے ادھیڑ دیے،اقتدار میں مال بنانے والوں کا کچا چٹھا کھول دیا

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے بخیے ادھیڑ دیے،اقتدار میں مال بنانے والوں کا کچا چٹھا کھول دیا

شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکمرانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں گورننس بدبودار تھی اور اقتدار میں بیٹھے لوگ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مال بنانے میں مصروف رہے ، صوبے میں کرپشن بے شمار ہو رہی تھی، جبکہ عوامی مفاد اور شہریوں کے مسائل کو نظرانداز کیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما  بڑی عوامی تحریک چلانے کی باتیں کرتے تھے، لیکن عملی طور پر کہیں بھی کوئی احتجاج دکھائی نہیں دیا۔ ان کے بقول حکومت میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں کیے گئے اور نہ ہی عام شہریوں کے مفادات کو اہمیت دی گئی۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے احتجاجی بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک رہنما کے گرنے پر دوسرے کے اٹھ کھڑے ہونے کے دعوے کیے جاتے تھے، لیکن جب عملی طور پر میدان میں آنے کا وقت آیا تو وہ لوگ بھی کہیں دکھائی نہیں دیے جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایمرجنسی کا خطرہ یا سیاسی حکمت عملی؟ شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے احتجاج اور عوامی طاقت کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کیے جاتے رہے، لیکن ان دعوؤں کے مطابق عوامی سطح پر سرگرمی نظر نہیں آئی، انہوں نے اس صورت حال کو جماعت کے سیاسی بیانیے اور عملی کردار کے درمیان فرق کے طور پر پیش کیا۔

شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا میں سابقہ حکمرانی کے حوالے سے کہا کہ عوامی مفاد کو ترجیح نہیں دی گئی اور اقتدار میں موجود افراد کی توجہ مال بنانے پر مرکوز رہی ان کا مؤقف ہے کہ جب حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر توجہ نہ دی جائے تو سیاسی نعروں اور احتجاجی دعوؤں کی افادیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ شیر افضل مروت کی اس تنقید میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کے ساتھ اس کی احتجاجی سیاست اور عوامی حمایت کے دعوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

editor

Related Articles