بابراعظم کو بطور کپتان پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کیلئے کتنے سال انتظار کرنا پڑا؟

بابراعظم کو بطور کپتان پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کیلئے کتنے سال انتظار کرنا پڑا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں قیادت اور کامیابی کا سفر ہمیشہ آسان نہیں رہا، اور کئی بڑے کھلاڑیوں کو بطور کپتان اپنی پہلی ٹرافی کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا ، قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کیلئے بھی یہ مرحلہ کچھ مختلف نہیں تھا، لیکن آخرکار ان کی قیادت میں یہ خواب حقیقت بن ہی گیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بالآخر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ، زلمی نے لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم اس سے قبل دو مرتبہ کسی فرنچائز کا حصہ رہتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اٹھا چکے ہیں، لیکن بطور کپتان یہ پہلا موقع ہے جب وہ یہ ٹائٹل جیت گئے ہیں۔

معروف بلے باز کو بطور کپتان ٹرافی اٹھانے کے لیے 5 سیزنز انتظار کرنا پڑا ۔ اس سے قبل وہ 2022 میں کراچی کنگز کے کپتان رہے جبکہ 2023 سے پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو 3 مرتبہ ٹائٹل جتوایا۔

ان کے علاوہ مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ڈیرن سیمی (پشاور زلمی)، جے پی ڈومینی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، عماد وسیم (کراچی کنگز)، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) بھی بطور کپتان ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

بابر اعظم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کا اہم سنگ میل ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ مسلسل محنت اور قیادت کی صلاحیت آخرکار رنگ لاتی ہے، ان کی کارکردگی نے ناقدین کو خاموش کروادیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ مستقبل میں بطور کپتان مزید کتنی کامیابیاں سمیٹ پاتے ہیں۔

editor

Related Articles