صوبے بنانے میں اب کوئی تاخیر نہیں کرنی چاہیے،صوبہ ہزارہ کا قیام نوشتہ دیوار ہے،سردار یوسف

صوبے بنانے میں اب کوئی تاخیر نہیں کرنی چاہیے،صوبہ ہزارہ کا قیام نوشتہ دیوار ہے،سردار یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کی جدوجہد پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کی تحریک ہے، جس کے ثمرات ملک کے پسماندہ علاقوں تک پہنچیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں کے قیام میں مزید تاخیر کیے بغیر عملی اقدامات کیے جائیں۔

قیوم آباد کراچی میں صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وہ اسلام آباد سے ٹھنڈی ہوائیں لے کر آئے ہیں اور صوبہ ہزارہ کی تحریک ایک مثبت اور مبارک جدوجہد ہے ،انہوں نےکہاکہاس تحریک کا مقصد انتظامی سہولتوں کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا اور محروم علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی ترقی کے لیے بڑا اقدام،تمام ترقیاتی منصوبے اب براہ راست وفاق سنبھالے گا

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھی کراچی میں نئے صوبوں کے معاملے پر بات کرچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آباد ہزارہ برادری نے کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے، انہوں نے اس اجتماع کو صوبے کے مطالبے کے لیے عوامی حمایت کا اظہار قرار دیا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کا معاملہ اب مزید التوا کا متحمل نہیں ہوسکتا ہزارہ کے عوام طویل عرصے سے اس مطالبے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ متعلقہ فورمز پر اس حوالے سے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ ہزارہ بننے سے نہ صرف علاقے کے انتظامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کے دیگر پسماندہ طبقات کے لیے بھی ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا قیام قومی یکجہتی اور وفاق کی مضبوطی کے لیے بھی اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

editor

Related Articles