سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹی20 سیریز میں صاحبزادہ فرحان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی20 میچ 13 اکتوبر کو ہوگاٹی20 سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا اور خواجہ نافع شامل ہیں۔ خواجہ نافع وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دیگر کھلاڑی
15 رکنی سکواڈ میں معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی شامل ہیں،پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
16 رکنی ون ڈے سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
کوچنگ ٹیم
قومی ٹیم کی کوچنگ ٹیم میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ اور مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ ہوں گے، جبکہ منصور امجد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
انتظامی ذمہ داریاں
راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جبکہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔