پسند کی شادی کے لیے ایک نوجوان لڑکی کے غیر معمولی اقدام نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں سب کی توجہ حاصل کرلی، جہاں 19 سالہ لڑکی اپنے مطالبے پر ڈٹی رہی اور بالآخر اس کا نکاح موبائل ٹاور پر ہی پڑھوا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بہریچ کے علاقے مٹی پور کے گاؤں عشرینہ میں پیش آیا، جہاں مہک نامی لڑکی تقریباً 100 فٹ بلند موبائل فون ٹاور پر چڑھ گئی۔
رپورٹس کے مطابق مہک گزشتہ 5 ماہ سے 21 سالہ نورالدین کے ساتھ تعلق میں تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم برادری کے فرق کی وجہ سے دونوں خاندان اس رشتے کے مخالف تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی تلاش سے شادی کی پیشکش تک، امریکی نوجوان کی انوکھی محبت کی داستان
4 گھنٹے تک جاری رہی کوشش
اطلاعات کے مطابق، شادی کے معاملے پر اپنی والدہ سے تلخ کلامی کے بعد مہک صبح تقریباً 6 بجے موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔ اس نے واضح کیا کہ اگر اسے زبردستی نیچے اتارنے کی کوشش کی گئی تو وہ ٹاور سے چھلانگ لگا دے گی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی، جبکہ پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے تقریباً چار گھنٹے تک لڑکی کو سمجھانے اور بحفاظت نیچے اترنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

پولیس کے مطابق، مہک نورالدین سے شادی کرنا چاہتی تھی، جو دو ماہ قبل روزگار کے سلسلے میں ممبئی منتقل ہوگیا تھا۔ اس وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی، وہیں نکاح کرلیا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پسند کی شادی کے لیے 19 سالہ لڑکی کے موبائل فون ٹاور پر چڑھنے کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد خاندانوں کو شادی پر رضامند کیا گیا اور لڑکی کا نکاح ویڈیو کال کے ذریعے پڑھوا دیا گیا۔
ارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بہریچ کے مٹی پور علاقے کے گاؤں عشرینہ میں پیش آیا، جہاں مہک نامی لڑکی تقریباً 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔ رپورٹس کے مطابق مہک کا 21 سالہ نورالدین کے ساتھ گزشتہ پانچ ماہ سے تعلق تھا، تاہم مبینہ طور پر برادری کے فرق کے باعث دونوں خاندان اس شادی کے مخالف تھے، شادی کے معاملے پر والدہ سے تلخ کلامی کے بعد مہک صبح تقریباً 6 بجے ٹاور پر چڑھ گئی اور دھمکی دی کہ اگر اسے نیچے اتارنے کی کوشش کی گئی تو وہ چھلانگ لگا دے گی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں نے تقریباً چار گھنٹے تک لڑکی کو سمجھانے اور بحفاظت نیچے اترنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم مہک اپنے مطالبے پر قائم رہی۔— 24 News HD (@24NewsHD) October 26, 2026


