ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں غیر فعال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی کاپی آزاد ڈیجیٹل نے حاصل کر لی۔
ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم اور عامر خان کے خلاف عدالت میں ضمنی چالان جمع کرا دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 پشاور کے جج ولی محمد خان نے عدالتی حکم نامے کے مطابق مذکورہ پانچ ملزمان کے تاحال گرفتار نہ ہونے پر ان کے خلاف دفعہ 204 ضابطۂ فوجداری
کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر 2026 تک ملتوی کر دی۔
ریڈیو پاکستان کی طرف سے کیس کہ پیروی شبیر حسین گیگیانی نے کی۔
پراسیکیوشن کے مطابق 9 مئی کو مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر دھاوا بولا اور اسے آگ لگا دی تھی۔ واقعے کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور کارکنان سمیت 80 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ریڈیو پاکستان کی درخواست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کو بھی اس مقدمے میں نامزد کیا گیا۔