انگلش فٹبال کے کاراباؤ کپ میں تاریخ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز اپ سیٹ سامنے آیا ہے، جہاں چوتھے درجے (لیگ ٹو) کی گمنام ٹیم فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے دنیائے فٹبال کے طاقتور فریق آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں زبردست انٹری دے دی ہے۔
اسٹیڈیم کے اوپر ڈرون نظر آنے کے بعد میچ کے ابتدائی مرحلے میں آٹھ منٹ سے زائد وقت کے لیے کھیل روک دیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان رینکنگ میں پورے 84 درجوں کا فرق تھا، لیکن فلیٹ ووڈ کے کھلاڑیوں نے میدان میں جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کر دی۔
میچ کے 21ویں منٹ میں آرون لوپالو بی نے گول کرکے فلیٹ ووڈ ٹاؤن کو برتری دلائی ، آرسنل نے دوسرے ہاف میں وکٹر گیوکیریس کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا تاہم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔
میچ کے 86ویں منٹ میں آرسنل کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب نوجوان کھلاڑی میکس ڈاؤمن مخالف کھلاڑی ہیریسن نیل کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد لات چلانے پر ریڈ کارڈ دیکھ کر میدان سے باہر ہو گئے۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فلیٹ ووڈ کے گول کیپر جے لنچ نے برونو گیمارائش کی کک روک کر اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی جبکہ کونر ہاؤگھی نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کرکے فتح پر مہر ثبت کر دی۔
@barstoolsports The 19 year old for the win 🤯 https://t.co/suobTNPTrs
— Énrique (@JeauxDirtee) October 28, 2026


