حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف بحث مہنگی پڑگئی، میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف بحث مہنگی پڑگئی، میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔

میڈیا تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے میچ کے دوران وائیڈ بال پر اپیل کی، جس کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس کے ساتھ بحث بھی کی۔ اس واقعے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خلا سے آنے والا دیوہیکل مہمان، اپوفِس زمین کے کتنے قریب آئے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق حارث رؤف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقررہ وقت میں3 اوورز پیچھے رہنے پر انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

editor

Related Articles