پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل کرنے کا نظام ختم کرنے کی تیاری، حکومت کی 15 روزہ طریقہ کار اپنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی
Home - آزاد انتخاب - پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل کرنے کا نظام ختم کرنے کی تیاری، حکومت کی 15 روزہ طریقہ کار اپنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی کا طریقہ کار 15 روزہ بنیاد پر منتقل کیا جائے تاکہ پیٹرول پمپ مالکان کو کاروباری استحکام فراہم کیا جا سکے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم اور اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم سے ملاقات میں اس معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے دوران حکومتی حکام نے موجودہ نظام کو جلد از جلد 15 روزہ بنیاد پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکریٹری پیٹرولیم اور اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم سے اہم ملاقات کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے باعث پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش کاروباری مشکلات اور ان کے جائز حقوق سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔
ملاقات کے دوران ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے موجودہ نظام سے پیٹرول پمپ مالکان کو کاروباری معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے قیمتوں میں تبدیلی کا نظام 15 روزہ بنیاد پر کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار میں استحکام سے پیٹرول پمپ مالکان کو اپنے کاروباری معاملات بہتر انداز میں چلانے میں سہولت مل سکتی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق حکومتی حکام نے پیٹرول پمپ مالکان کے کاروباری مسائل اور ملکی حالات کو مدنظر رکھنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کے موجودہ نظام کو جلد از جلد 15 روزہ بنیاد پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی کہا گیا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے نظام پر مالکان کے تحفظات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے گئے ہیں اور اس معاملے کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیٹرول پمپ مالکان کے کاروباری تحفظ، جائز حقوق کے حصول اور پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔