دین کا سبق پڑھانے والے قبضہ مافیا بن گئے تو باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے،گورنر خیبر پختونخوا

دین کا سبق پڑھانے والے قبضہ مافیا بن گئے تو باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے،گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات پر قابض افراد کو جانا پڑے گا، وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے، اگر ان کا اپنا گھر بھی تجاوزات میں ہے تو اسے بھی گرایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے مفتی محمود مرکز کے حوالے سے کہا کہ مشیر اطلاعات نے گزشتہ روز بھی واضح کیا تھا کہ جن افراد نے تجاوزات پر قبضہ کر رکھا ہے، وہ جگہ خالی کر دیں۔ مفتی محمود مرکز کی حیثیت کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :مولوی فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں 74 قسم کے کرپشن کے فارمولے اب نہیں چلیں گے ، فیاض الحسن چوہان

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کو انصاف اور دین کا سبق دیتے ہیں، اگر وہ خود قبضہ مافیا بن جائیں تو باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے؟ حکمران دوسروں کے لیے مثال ہوتے ہیں۔ اگر کوئی عالم دین خود قبضہ مافیا ہو اور پھر چوری اور سینہ زوری کی بات کرے تو یہ درست نہیں،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے متعلق جو بھی معاملات ہیں، متعلقہ محکمہ انہیں شفاف طریقے سے دیکھ رہا ہے۔

editor

Related Articles