بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ناکام ،خاران میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ ڈورنز مار گرائے، پوسٹ محفوظ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ناکام ،خاران  میں  سیکیورٹی فورسز نے پانچ ڈورنز مار گرائے، پوسٹ محفوظ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ناکام ، سیکیورٹی فورسز نے ایک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ڈرونز مار گرائے۔

  فتنۃ الہندوستان سے منسوب دہشت گردوں نے البٹ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کے لیے کم درجے کے ڈرونز استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام پانچ ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے باعث حملے کی کوشش ناکام رہی۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے، ان کے حملوں کو ناکام بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی اقدامات اور آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاری ضرب ، فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنانے میں مدد ملتی ہے، جبکہ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے۔ خاران کے علاقے البٹ میں پانچوں ڈرونز کی تباہی بھی اسی سلسلے کی ایک کارروائی ہے، جس میں دہشت گرد اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

editor

Related Articles