پاک افغان سرحد ، انگور اڈہ سیکٹر میں افغان طالبان کی شہری آبادی پر فائرنگ،پاکستانی فورسز کا بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ، طالبان ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے

پاک افغان سرحد ،  انگور اڈہ سیکٹر میں افغان طالبان کی   شہری آبادی پر فائرنگ،پاکستانی فورسز کا   بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ، طالبان ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے

پاک افغان سرحد پر لوئر جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے شہری آباد ی پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئی اور طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق سرحدی علاقے میں دونوں جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ناکام ،خاران میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ ڈورنز مار گرائے، پوسٹ محفوظ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مقامی صحافیوں کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے سرحد کے پاکستانی حصے میں واقع شہری آبادی اور رہائشی گھروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علاقے کے ایک مقامی رہائشی احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز پاکستانی حدود میں شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کر رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان جانب سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

Related Articles