سب کچھ ملنے کے بعد جواب مانگا تو بائو ں بائوں بائوں کرنا شروع کردی ،فیاض الحسن چوہان نےفضل الرحمان کودو ٹکے کا نکما نکٹھو قرا ر د ے دیا
Home - آزاد سیاست - سب کچھ ملنے کے بعد جواب مانگا تو بائو ں بائوں بائوں کرنا شروع کردی ،فیاض الحسن چوہان نےفضل الرحمان کودو ٹکے کا نکما نکٹھو قرا ر د ے دیا
سینئر سیاستدان فیاض الحسن چوہان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت پر شدید ترین الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاسی، اخلاقی اور معاشی طور پر مکمل ناکام قرار دے دیا ہےفیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو بیان میں سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہادو ٹکے کے آدمی نہیں ہیں یہ! نہ جمہوری حوالے سے، نہ سیاسی حوالے سے، نہ معاشی حوالے سے، نہ اخلاقی حوالے سے۔ انتہائی لو پروفائل، انتہائی سب اسٹینڈرڈ، انتہائی تھکے ہوئے نیرو مائنڈڈ یہ لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سے جب حساب مانگا گیا اپنے پہ آئی سارا دن بھاؤں بھاؤں بھاؤں بھاؤں کرنے لگے کبھی اسٹیبلشمنٹ پہ، کبھی فوج پہ، کبھی ہ، کبھی عدالتوں پہ کبھی مخالفین پر لیکن ان کی کوئی اوقات نہیں ہے ۔
فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کے مالی اثاثوں اور سیاسی ماضی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا آزاد ڈیجیٹل کی طرف سے پچھلے کچھ دنوں سے مولوی فضل الرحمن کی گوشمالی ہونا شروع ہوئی۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ کچے مکان میں آپ کے ابا جی اور آپ کے دادا چرواہے تھے، وہاں سے آپ کھرب پتی ہو گئے ہیں، تو جناب کہاں سے پیسہ آیا؟ ان سے ان کی کرپشن کا پوچھا گیا کہ پرویز مشرف کے دور میں آپ نے اتنی لوٹ مار کی اور جناب سورا بھی تے جیوائی بھی، دھی وی تے پرجائی بھی، تے سمدھی وی تے ہرجائی بھی، سارے جناب آپ نے ایم این اے، ایم پی اے، سینٹر، گورنر، وزیر، مشیر لگائی رکھے اور 35 سال سے آپ کی یہی پریکٹس ہے، تو یہ جناب یہ پیسہ کہاں سے آیا؟”
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آزاد ڈیجیٹل نے یہ چبھتے ہوئے سوالات اٹھائے تو مولانا فضل الرحمن اور ان کے حامیوں کی نام نہاد جمہوریت کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا
“جب یہ سوال آزاد ڈیجیٹل نے پوچھا، تو جمہوریت کا عالم دیکھیں! یہ منہ سے تھوک نکال کے اور آنکھوں سے انگارے نکال کے نا، اسٹیبلشمنٹ کو اور مخالفین کو کہتے ہیں کہ ہم سے بڑا جمہوری بندہ کوئی نہیں اور ہم سے بڑا جمہوریت پسند کوئی نہیں ان کی جمہوریت کا یہ حال ہے ،انہوں نے انکشاف کیا کہ آزاد ڈیجیٹل کے بائیکاٹ کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آزاد ڈیجیٹل کے حوالے سے جے یو آئی فضل الرحمن کی فیملی، جے یو آئی فضل الرحمن کی فیملی اس کے سرکاری جناب ویب سائٹ سے اعلان کیا جا رہا ہے ڈنڈورا پیٹ کے، ڈھول بجا کے، اپنے سارے چاہنے والوں کو اور اپنے مدرسے کے بچوں کو کہ خبردار! آزاد ڈیجیٹل کی کوئی پوسٹ کے اوپر نہ لائکنگ کرنی ہے، نہ ڈس لائکنگ کرنی ہے، کوئی کمنٹ نہیں کرنا، نہ کوئی اچھا تے نہ کوئی برا، اور اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہایہ ہے جناب ان کی جمہوریت! یہ ہے ان کی جمہوری آزادی! یہ ہے ان کی جمہوری اقدار! او دو ٹکے کے آدمی نہیں ہیں یہ! دو ٹکے کے! نہ جمہوری حوالے سے، نہ سیاسی حوالے سے، نہ معاشی حوالے سے، نہ اخلاقی حوالے سے۔ انتہائی لو پروفائل، انتہائی سب اسٹینڈرڈ، انتہائی تھکے ہوئے نیرو مائنڈڈ جناب یہ لوگ ہیں، اپنے پہ آئی سارا دن بھاؤں بھاؤں بھاؤں بھاؤں، کبھی اسٹیبلشمنٹ پہ، کبھی فوج پہ، کبھی آرمی چیف پہ، کبھی عدالتوں پہ، کبھی مخالفین پہ۔”