اسٹار ٹریک اور ایکس مین سے شہرت پانے والے اداکار چل بسے

اسٹار ٹریک اور ایکس مین سے شہرت پانے والے اداکار چل بسے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد فلمی دنیا میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بدھ کے روز امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سر پیٹرک اسٹیورٹ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا جیسے امراض میں مبتلا تھے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں موجود مداحوں، ساتھی فنکاروں اور فلمی اداروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل قریشی کی جم تصویر وائرل، اہلیہ کے تبصرے نے سب کی توجہ حاصل کرلی

13 جولائی 1940ء کو انگلینڈ کے علاقے یارکشائر میں پیدا ہونے والے پیٹرک اسٹیورٹ نے محض 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا بڑا حصہ تھیٹر میں گزارا اور معروف رائل شیکسپیئر کمپنی کے ساتھ بھی کام کیا۔

انہیں عالمی شہرت سائنس فکشن سیریز ’اسٹار ٹریک: دی نیکسٹ جنریشن‘ میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ کے کردار سے حاصل ہوئی، جبکہ مارول کی مشہور فلم سیریز ’ایکس مین‘ میں پروفیسر چارلس زیویئر، المعروف پروفیسر ایکس، کا کردار بھی ان کی پہچان بن گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سر پیٹرک اسٹیورٹ کی موت کے بعد بھی وہ فلمی پردے پر اپنے مشہور کردار پروفیسر ایکس میں دکھائی دیں گے۔ مارول اسٹوڈیوز۔ کی آنے والی فلم ’ایونجرز ڈومز ڈے‘ میں ان کی جھلک متوقع ہے، جو 18 دسمبر 2026ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

editor

Related Articles