ٹرائی سیریزکا ٹائٹل پاکستان کے نام،شاندار فتح پر محسن نقوی کا قومی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین

ٹرائی سیریزکا ٹائٹل پاکستان کے نام،شاندار فتح پر محسن نقوی کا قومی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ گرین شرٹس نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس، کھلاڑیوں نے فائنل میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرکے شاندار فتح حاصل کی۔ قومی کرکٹرز نے بیٹنگ سمیت کھیل کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی اور حریف ٹیم کو مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو دوٹوک جواب

چیئرمین پی سی بی نے نوجوان بلے باز فخر زمان کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فائنل میں قومی کھلاڑیوں نے انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی، ذمہ دارانہ کھیل اور جیت کے عزم نے پاکستان کو ٹرائی سیریز کا فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛ہیری بروک کی طوفانی اننگز، ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈز کی نئی تاریخ رقم

انہوں نے کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مشترکہ محنت کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح کرکٹرز اور انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی تیاری اور میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے بھرپور محنت کی، جس کے مثبت نتائج فائنل میں دیکھنے کو ملے۔

چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی اور آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اسی جذبے، محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

editor

Related Articles