قوم کا سر فخر سے بلند ،صدر ،وزیراعظم کی ٹرائی سیریز میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

قوم کا سر فخر سے بلند ،صدر ،وزیراعظم کی    ٹرائی سیریز میں فتح  پر قومی ٹیم کو مبارکباد

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فائنل میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا اور سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

 یہ بھی پڑھیں :انگلینڈ کو بڑا دھچکا ، جوز بٹلر انجری کے باعث پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان۔‘‘

فائنل مقابلے میں فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے پاکستان کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ قومی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک، جذبے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرائی سیریزکا ٹائٹل پاکستان کے نام،شاندار فتح پر محسن نقوی کا قومی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین

قومی ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ گرین شرٹس مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

editor

Related Articles