دین کی آڑ میں بلیک میل کرنے والے فضل الرحمان اور اس کے بیٹے کا فوری احتساب کیا جائے،مردان کے شہریوں کا مطالبہ

دین کی آڑ میں بلیک میل کرنے والے فضل الرحمان اور اس کے بیٹے کا فوری احتساب کیا جائے،مردان کے شہریوں کا مطالبہ

  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے بیٹے کو حاصل سرکاری مراعات پر شہریوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں سے سرکاری اہلکار اور سکیورٹی واپس لی جائے اور ان کا احتساب کیا جائے۔

مردان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے حاصل وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں،خ اگر کوئی ریاستی پالیسیوں اور قومی مفادات کے خلاف بیانات دے تو اسے سرکاری مراعات سے نوازنے کا جواز بھی سامنے آنا چاہیے۔

شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے بیٹے کو سرکاری سکیورٹی اور اہلکار فراہم کرنے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے،شہریوں کا آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ریاست پر تنقید کرنے والوں کو سرکاری وسائل اور خصوصی مراعات دینے کے بجائے ان کے طرزِ عمل کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

مردان کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری وسائل کے استعمال، سکیورٹی کی فراہمی اور دیگر مراعات کا شفاف جائزہ لیا جائے اور جہاں قواعد کے خلاف کوئی سہولت دی گئی ہو وہاں کارروائی کی جائے،فضل الرحمان اور ان کے بیٹے دین کا نام استعمال کرکے بلیک میلنگ کی سیاست کرتے ہیں ،دونوں باپ بیٹے کا احتساب کیا جانا ہے اور فوری ان کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

editor

Related Articles