انگور اڈہ پر طالبان کی بزدلانہ کارروائی، پاک فوج کا ہلاکت خیز جوابی وار، افغان پوسٹیں اور مورچے راکھ کا ڈھیر بن گئے

انگور اڈہ پر طالبان کی  بزدلانہ کارروائی، پاک فوج کا ہلاکت خیز جوابی  وار، افغان پوسٹیں اور مورچے راکھ کا ڈھیر بن گئے

جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے سویلین آبادی، قریبی بازار اور رہائشی مکانات پر بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے بلااشتعال گولہ باری کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد بارڈر چیک پوسٹیں، مورچے، مارٹر پوزیشنز اور ٹھکانے تباہ کردیے۔

افغان طالبان کی جانب سے سرحدی علاقے میں کی جانے والی گولہ باری میں شہری آبادی اور تاجروں کی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس اشتعال انگیزی کے جواب میں سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کی اور بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے سے افغان طالبان کی متعدد سرحدی تنصیبات کو نشانہ بنایاجوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد بارڈر چیک پوسٹیں، مورچے اور مارٹر پوزیشنز تباہ کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کا سامنا، ہم نہیں چاہتے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے، امریکا کا طالبان رجیم کو دو ٹوک پیغام

افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی قرار دیا گیا ہے۔ کابل میں قائم طالبان حکومت پر دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینے اور سرحد پار حملوں کے ذریعے خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی پاکستان کی سرحد اور شہری آبادی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔ پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملکی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور کسی کو بھی ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

editor

Related Articles