شہرت ملتے ہی شوہر بدل گیا؟ مسٹر پتلو کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات

شہرت ملتے ہی شوہر بدل گیا؟ مسٹر پتلو کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات

سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت مسٹر پتلو کی پہلی اہلیہ نے ان کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کی شادی 10 نومبر 2021 کو مسٹر پتلو سے ہوئی تھی اور یہ رشتہ تقریباً چار سال تک قائم رہا، تاہم بعد ازاں انہیں لاعلم رکھ کر طلاق دے دی گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک انٹرویو میں سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت اپنے شوہر کا ساتھ دیا جب وہ مالی مشکلات سے گزر رہے تھے، لیکن شہرت اور دولت حاصل ہونے کے بعد ان کے رویے میں تبدیلی آگئی۔

خاتون کے مطابق مسٹر پتلو نے دوسری خواتین سے تعلقات قائم کرنا شروع کردیے اور جب انہوں نے اس حوالے سے اعتراض کیا تو انہیں مبینہ طور پر ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈانٹا جاتا، فون کالز بند کردی جاتیں اور آہستہ آہستہ ان سے رابطہ ختم کردیا گیا، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے نیند کی گولیاں استعمال کررہی ہیں اور اس حوالے سے طبی ریکارڈ برطانیہ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:17 دن میں ایسا کیا ہوا کہ رجنی کانت کی فلم تاریخ ساز بن گئی؟

خاتون نے مزید الزام لگایا کہ جب انہوں نے مسٹر پتلو سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعتراف کریں تو انہیں نجی لمحات کی ویڈیوز لیک کرنے اور اہل خانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ان کے مطابق مسٹر پتلو نے انہیں طلاق کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا اور مبینہ طور پر مختلف ممالک میں دوسری خواتین سے تعلقات قائم کیے۔ سابقہ اہلیہ نے اسے اپنے ساتھ ہونے والی بڑی ناانصافی قرار دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کہانی سوشل میڈیا پر اس لیے سامنے لائی ہیں تاکہ دوسری لڑکیاں ایسے حالات سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعوؤں پر یقین کرنے سے پہلے ان کے حقائق اور دونوں جانب کا مؤقف ضرور جانچیں۔

editor

Related Articles