بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے نئی تاریخ رقم کردی

بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے نئی تاریخ رقم کردی

سیریز بھارت نے جیتی، مگر چرچا صرف ایک بلے باز کا ہے یعنی  نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ایسی بیٹنگ کی کہ ایک ہی سیریز میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق فلپس نے سیریز کے پانچوں میچوں میں مجموعی طور پر 341 رنز اسکور کیے اور یوں وہ ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ، اس سے پہلے یہ اعزاز انگلینڈ کے فل سالٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 331 رنز بنائے تھے۔ فلپس نے اس ریکارڈ کو دس رنز کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سیریز میں فلپس کے بیٹ سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں نکلیں، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 185.33 رہا۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف مسلسل رنز بنائے بلکہ بھارتی بولنگ پر تیز رفتاری سے دباؤ بھی برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہانگ کانگ سکسز : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی

ان کی سب سے یادگار اننگز آکلینڈ میں سامنے آئی، جہاں انہوں نے صرف 49 گیندوں پر 107 رنز بنائے ،  فلپس کی اس طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو 87 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

سیریز کے آخری میچ میں بھی فلپس نے اپنی فارم کا تسلسل برقرار رکھا اور ناقابلِ شکست 65 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تاہم ان کی یہ کوششیں سیریز کا نتیجہ نہ بدل سکیں اور بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقا سے شکست کے بعدآسٹریلیا سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نمبرون پوزیشن چھن گئی

اُنہوں نے اس سیریز میں ایک اور اہم اعزاز بھی حاصل کیا، وہ 2026ء میں بھارت کے خلاف ٹی 20 مقابلوں میں مجموعی طور پر 522 رنز بنا چکے ہیں، جو کہ ایک سال میں کسی ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

editor

Related Articles